سال 2025 پاکستان میں پاک بھارت جنگ، کھیل، سیاست، انٹرٹینمنٹ اور معاشی معاملات کے حوالے سے خاصا سرگرم رہا۔
گوگل جیمنئی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں بھی کرکٹ پاکستانی سرچز پر غالب رہی۔ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 نے ریکارڈ سرچز حاصل کیں، جبکہ پاک بھارت مقابلے سے متعلق خبریں نمایاں رہیں۔
گوگل نے ٹورنامنٹ کے دوران بھارت کی جیت کے موقع پر خصوصی آتش بازی کا فیچر بھی متعارف کرایا، جو پاکستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بنا۔
پی ایس ایل (psl 10) کا دسواں ایڈیشن بھی مسلسل بحث کا حصہ رہا، خاص طور پر اس وقت جب سکیورٹی خدشات کے باعث کچھ میچز کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
سال کے دوران اہم شخصیات بھی گوگل پر نمایاں رہیں۔ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی مختصر کشیدگی کے دوران ایئر وائس مارشل (AVM) اورنگزیب احمد اپنی میڈیا بریفنگز کی وجہ سے نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول ہوئے اور سرچز میں سرفہرست رہے۔
گوگل کے سی ای او کا اے آئی میں بڑھتی سرمایہ کاری پر گہری تشویش کا اظہار
سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز علی خان حیدرآبادی اور ذوالقرنین سکندر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے بیشتر وقت ٹرینڈنگ میں رہے۔
معاشی میدان میں سولر پینلز کی قیمتیں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی معلومات میں شامل رہیں۔ بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کے باعث عوام نے سارا سال سولر پلیٹس کی قیمتیں تلاش کیں۔ خاص طور پر 580 واٹ سولر پلیٹ کی مسلسل گرتی قیمتوں نے صارفین کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔
ڈالر اور سونے کی قیمتیں بھی معاشی بے یقینی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تلاش کی جاتی رہیں۔
