انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

election commission

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان

وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل218 تھری کے تحت کمیشن کو کارروائی کا اختیار ہے،  سہیل آفریدی خلاف کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف الگ الگ درخواستیں آئیں، وکیل سہیل آفریدی علی بخاری نے کہا کہ ایک کیس ڈی آر او آفس اور ایک یہاں چل رہا ہے، ہمارے خلاف چاروں درخواستیں یکجا کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا

وکیل سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر حلقےسے باہر تقریر پری پول دھاندلی ہے توآپ نئی روایات ڈال رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے آپ کے نکات نوٹ کر لئے ہیں، مناسب حکم جاری کریں گے، بعدا ازاں الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp