سیلفی کی فرمائش پر نسیم شاہ کا خاتون مداح کو معصومانہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ہر کوئی اپنی پسندیدہ شخصیت یا کھلاڑی کے ساتھ سیلفی لینے کا خواہش مند ہوتا ہے تاکہ وہ تصویر یادگار رہے۔
سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کرکٹ کے مداح بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سلیفی لینے کو ترجیح دیتے ہیں، نسیم شاہ کے چاہنے والے بھی بہت ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز جاری ہے جس میں میچ کے بعد نسیم شاہ شائقین سے بات چیت کرنے کیلئے اسٹینڈ کے قریب گئے۔
اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان کی تصاویر بنائیں، وہی ایک خاتون مداح نے ان سے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Abu bhot dante ge 🤣#PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/cAmz9UZRxJ
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) November 24, 2025
جس پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انتہائی معصومانہ انداز میں کہا کہ یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔
نسیم شاہ کے اس انداز پر وہاں موجود تمام مداح ہنسنے پر مجبور ہو گئے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
