سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
ای چالان کے بھاری جرمانوں کے خلاف جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، بس اونرز ایسوسی ایشن اور شہریوں کی جانب سے درخواستیں دی گئی ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور میں الگ جرمانے اور کراچی میں الگ جرمانے ہیں، شہر قائد کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے وکیل سے کہا کہ آپ کراچی کا موازنہ کسی اور شہر سے نہ کریں، عدالت نے ای چالان کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے سے انکارکر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ای چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور درخواست پر مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے بارے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب سامنے آ گیا
عدالت نے وکیل سے کہا کہ پہلے جواب آجائے پھر اس بارے میں اپنے دلائل دیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب داخل کریں۔
