کے حیلی گوبی آتش فشاں کے پہلی بار اتنی شدت سے پھٹتے پر راکھ اور دھویں کے بادل 14 کلومیٹر بلندی تک پہنچے اور نہ صرف پاکستان بلکہ یمن، عمان اور شمالی بھارت کے کچھ حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتش فشاں پھٹنے کے بعد فضا میں اٹھنے والی راکھ سے خطے میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔
راکھ کے بادلوں کی وجہ سے ایئر انڈیا اور اکاسا ایئر نے متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں۔
ایئر انڈیا نے بتایا کہ پیر اور منگل کے دوران 11 پروازیں احتیاطی معائنے کی غرض سے منسوخ کی گئیں، کیونکہ کچھ طیارے آتش فشاں کے بعد متاثرہ فضائی راستوں سے گزرے تھے۔
ان کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن ریگولیٹر کی ہدایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب اکاسا ایئر نے مشرقِ وسطیٰ جانے والی پروازیں، جن میں جدہ، کویت اور ابو ظہبی شامل ہیں، منسوخ کر دیں۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق آتش فشانی راکھ کا بادل چین کی جانب بڑھ رہا ہے اور منگل کی شام تک بھارتی فضاؤں سے نکل جائے گا۔
