بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب سامنے آ گیا ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پٹیشن بحال کر دی
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ عمران خان کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی، انہوں نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایا جا رہا، یہ اکاؤنٹ جیل کے باہر سے کوئی چلا رہا ہے، انہیں موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت جیل میں میسر نہیں ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات میسر ہیں، وہ جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کیلئے تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں، موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ، یار محمد ناصر نگران وزیراعلیٰ مقرر
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمر نصب ہیں، جیل رول 265 قیدی بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے، جیل ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا ملاقات کرتے ہیں۔
