گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی ۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔
وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت رات 12 بجے مکمل ہوئی جس کے بعد امور نگراں حکومت کے حوالے کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی ، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
