وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کل بھی پاکستان کاحصہ تھا،آج بھی ہے اور ہمیشہ رہےگا۔
سید مرادعلی شاہ نے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیردفاع شاید تاریخ سے ناواقف ہیں،سندھ پر بھارتی وزیردفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔
بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیانات،پاکستان کی شدید مذمت
بھارتی وزیر کو داخلی تقسیم پر توجہ دینی چاہیے،بھارتی وزیردفاع پاکستان سے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
سندھ نے قیام پاکستان سے پہلے 1936میں علیحدگی اختیار کی،سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
