پنجاب میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔
محکمے کی جانب سے بھرتی کیلئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی،آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2025 تک مقرر کی گئی ہے ۔
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
میرٹ لسٹس یکم دسمبر 2025 کو اسکولوں کے نوٹس بورڈز پر لگیں گی،تحصیل لیول کمیٹی کی جانب سے شکایات کا ازالہ 2 سے 3 دسمبر 2025 تک ہوگا۔
شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز 4 دسمبر 2025 کو ہوں گے،فائنل میرٹ لسٹ 5 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے پورٹل اور اسکول نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔
