اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے 26 نومبر کو اسلام آباد پیدل آئیں یا دوڑ کر آئیں۔ ہم تیار ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عمر ایوب کی سیٹ بری طرح ہار گئی ہے۔ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بتائیں کہ عام انتخابات میں صوبے میں کیسے جیتے؟
انہوں نے کہا کہ این اے 18 میں انتظامی عملہ لاہور یا سیالکوٹ سے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا سے تھا۔ اور ان کی کارکردگی عوام کے سامنے آگئی۔ اب کسی پر الزام بھی نہیں لگا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں خالی اسامیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کو اسلام آباد پیدل آئیں یا دوڑ کر آئیں۔ ہم تیارہیں۔
