سابق وزیر اعظم اور صدرمسلم لیگ (ن ) نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کرکے خوشحالی کا رستہ چن لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی ٰمریم نواز کی محنت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے،عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،عوام نے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔
یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا ہے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب ہوگئی ۔
