الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگی امیدوار اور وزیر مملکت طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ طلال چوہدری ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب امیدوار بن چکا ہے۔
ضمنی الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی، کمیشن حکام نے کہا کہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی ہم بلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے، اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
