بھارتی سینما کے عظیم اداکار دھرمیندرا 89 سال کی عمر میں صبح ممبئی میں اپنے گھر پر ایک مختصر بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔
دھرمیندرا کی موت کی تصدیق فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی نوٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ دھرمندرا ایک دور کا اختتام ہیں، ایک عظیم میگا اسٹار اور مین اسٹریم سینما میں ہیرو کی حقیقی تصویر تھے۔
نادیہ خان کی ٹرولنگ کے بعد شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کی حمایت
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندرا کا انتقال ان کی 90ویں سالگرہ سے چند دن قبل ہوا، اور ان کی آخری رسومات پون ہنس کریمیٹریم میں ادا کی جائیں گی۔
کرن جوہر نے اداکار کی خوبصورتی، پراسرار اسکرین پر موجودگی اور بھارتی سینما میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دھرمندرا نہ صرف ایک شاندار اداکار تھے بلکہ بہترین انسان بھی تھے، جنہیں انڈسٹری میں سب نے بے پناہ محبت اور احترام سے دیکھا۔
View this post on Instagram
کرن جوہر نے مزید کہا کہ دھرمیندرا کی محبت، ان کے دعائیں اور گرمجوشی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور بھارتی سینما میں ان کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے اختتام میں لکھا کہ ہم ہمیشہ ایک ہی دھرم جی کو یاد رکھیں گے۔
عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی
واضح رہے کہ دھرمندرا 31 اکتوبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، جب انہوں نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی، دھرمندرا 10 نومبر سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ پرائیویٹ ہسپتال میں ہفتوں کے علاج کے بعد دھرمندرا 12 نومبر کو ہسپتال سے فارغ کر دیے گئے تھے، جس کے بعد ڈاکٹر پرتیت سمدا نی جو دھرمندرا کا علاج کر رہے تھے، انہوں نے تصدیق کی کہ عظیم اداکار کا علاج “اب گھر پر جاری رہے گا۔
