ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز ریکارڈ کم سطح پر آنے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی ہو گئی۔
کرپٹو مارکیٹ خصوصاً بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ نے بھی ٹی ایم ٹی جی کا نقصان بڑھایا، کمپنی کی دولت میں گزشتہ سال 3 ارب ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
فوربز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ستمبر سے اب تک 280 ارب روپے (1.1 ارب ڈالر) کمی آئی ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 6.2 ارب ڈالر رہ گئی۔
ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
یہ کمی بنیادی طور پر ان کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ سے ہوئی، جو 10.18 ڈالر تک آ گئے ہیں، جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی نقصان بڑھایا۔
