گوگل نے اینڈرائڈ اور آئی فون صارفین کے لئے مشترکہ شیئرنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ سہولت ابتدا میں پکسل 10 سیریز میں پیش کی جا رہی ہے، جس سے دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فوری اور مؤثر رابطے کی راہ ہموار ہو گی۔
ایپل کا 2026 میں سستے آئی فون، آئی پیڈ اور میک لانچ کرنیکا فیصلہ
کمپنی کا کہنا ہے کہ کُوئک شیئر نامی فیچر کو ایئر ڈراپ کے نظام کے ساتھ ہم آہنگ بنا کر اینڈرائڈ اور آئی فون کے درمیان فائل ٹرانسفر کے عمل کو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان اور تیز کر دیا ہے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر جدید اور سخت سیکیورٹی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جسے آزاد سیکیورٹی ماہرین نے بھی محفوظ قرار دیا ہے۔
ادارے کے مطابق یہ پیش رفت اینڈروئڈ، آئی فون اور ونڈوز کے درمیان بہتر ربط اور ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم ہے، خصوصاً آر سی ایس میسجنگ اور نامعلوم ٹریکر الرٹس جیسے فیچرز کے بعد۔
گوگل کے مطابق آنے والے مہینوں میں اس سروس کو مزید بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ اینڈرائڈ ڈیوائسز تک وسعت دی جائے گی۔
گوگل کے سی ای او کا اے آئی میں بڑھتی سرمایہ کاری پر گہری تشویش کا اظہار
رپورٹ کے مطابق صارفین اس فیچر کی عملی جھلک پکسل 10 پرو پر ویڈیو کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں اور خود بھی اس نئے ٹرانسفر سسٹم کو آزما سکتے ہیں۔
