چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات بہت پرامن رہے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتاہے، جس کی کافی وجوہات ہوتی ہیں۔
ضمنی انتخابات میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے کم نکلتے ہیں ،ضمنی انتخابات میں نمبر گیم کا معاملہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے نکلنا چاہیے۔
فیصل آباد میں بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کا واقعہ ، الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا
پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن نے ڈی ایم اوز کی شکایت پر بھی نوٹس لیا ہے جبکہ از خود نوٹسز بھی لیے گئے ہیں۔
الیکشن سے قبل بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے کئی امیدواروں اور وفاقی وزراء کے خلاف کاروائی کی ۔
ہم نے ایک چیف منسٹر کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن طلب کیا تھا۔
