گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پنیالہ تحصیل کو عملی شکل دینے کیلئے وفاقی محکمے جلد اقدامات کریں گے،بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا دفتر فعال کر دیا گیا ہے،نادرا کے بعد پاسپورٹ دفتر بھی پنیالہ میں جلد قائم ہوگا،عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفتر سے شہریوں کو شہر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ،پھڑیالہ روڈ میگا پراجیکٹ وفاق کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ڈی آئی خان ایئرپورٹ علاقے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے، فیصل کریم کنڈی
چشمہ لفٹ کینال سمیت اہم منصوبے پیپلز پارٹی کے دور میں مکمل ہوں گے ،وفاقی سطح کے ترقیاتی منصوبے ڈی آئی خان کے لیے لائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے2سالہ دور میں ڈی آئی خان میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکا ، 32ویں وزیر اعلیٰ کے دور میں بھی ڈی آئی خان ترقی سے محروم رہا۔میگا پراجیکٹس نہ آنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔
ضم اضلاع کے 700 ارب پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا، فیصل کریم کنڈی
ڈی آئی خان میں پیپلز پارٹی ہی اکثریت رکھتی ہے، ترقیاتی منصوبے ہم لائیں گے،سی پیک روڈ پر سرگرمیاں تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اگلے دورے میں مزید افتتاحی منصوبے لے کر آئیں گے۔
