نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پورویا میں انتخابی فہرست کی نظر ثانی کے دوران 37 سال سے لاپتہ شخص کو اپنا خاندان مل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وکی چکروورتی 1988 میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ اور اس کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ نے کئی سال تک اسے تلاش کیا۔ لیکن وکی چکرو ورتی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
پورویا میں حالیہ انتخابی فہرست کی نظرثانی نے غیر یقینی طور پر وکی چکرو ورتی کو اس کے خاندان سے ملا دیا۔
وکی کے چھوٹے بھائی پردیپ چکرو ورتی بوتھ لیول آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا موبائل نمبر اور نام کا ذکر فارم میں کیا۔ اس دوران لاپتہ وکی کے بیٹے نے کولکتہ سے پردیپ رابطہ کیا۔ اور دونوں کے درمیان بات چیت کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔
وکی کے بھائی پردیپ نے کہا کہ جب وکی کا بیٹا مجھے اپنے خاندان کے بارے میں بتا رہا تھا تو وہ ایسی باتیں تھیں جو صرف ہم جانتے تھے۔ تب مجھے یقین ہوا کہ میں اپنے بھتیجے سے بات کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیلی فونک گفتگو کے بعد پردیپ نے اپنے بڑے بھائی وکی سے رابطہ کیا۔ اور 37 سال بعد دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی آوازیں سنیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے سے بنا امریکا نامی ٹوائلٹ 3 ارب ، 37 کروڑ ، 20 لاکھ روپے میں نیلام
وکی نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا سب سے خوشی کا لمحہ ہے۔ کیونکہ 37 سال بعد میں اپنے خاندان سے دوبارہ مل رہا ہوں۔ میں الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہوں کہ اگر یہ نظرثانی کا عمل نہ ہوتا، تو یہ ملاقات ممکن نہ ہوتی۔
