الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کے ذریعے سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن نہ لے کر جانے دیں۔
سہیل آفریدی کا مبینہ دھمکی آمیز بیان؛ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے حلقے میں تمام پریذائیڈنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کی کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ووٹر سے گزارش ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔
واضح رہے قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
