امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے۔
ٹرمپ کی دھمکی کے آگے بھارت بے بس؛ روس سے تیل کی خریداری بند کردی
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکا ہے ، اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار پاک بھارت جنگ ٹیرف کی دھمکی سے رکوانے کا ذکر کر چکے ہیں۔
