بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے ضلع مانسا میں ہرمن سدھو کی کار حادثے کا شکار ہو گئی ، ہرمن سدھو اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ مانسا، پٹیالہ روڈ پر ایک پیلس کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
کار اور ٹرک کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ گلوکار کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 37 سال تھی۔ حادثے میں سدھو کی اہلیہ اور بیٹی محفوظ رہی۔
شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں
ہرمن سدھو نے ’پیپر جا پیار‘ گانے سے شہرت حاصل کی تھی ، ان کے مقبول گانوں میں ’کوئی چکر نئیں، ’بیبے باپو‘، ’ببّر شیر‘ اور ’ملتان VS رشیا‘ شامل ہیں۔
گلوکار کے مداحوں نے انسٹا گرام پوسٹ پر جذباتی پیغامات اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
