سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات علالت کے باعث 86 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کے شعبے میں آئے۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔
ان کا شمار تجربہ کار امپائرز میں ہوتا تھا ، خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈ کپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے۔ اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ، مرحوم کی خدمات کو کرکٹ کے حلقوں میں رکھا جائے گا۔
