بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک میوزیم میں پیش کی جانے والی کاکروچ کافی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں ایک کیڑوں کے میوزیم کے کافی شاپ میں انوکھی کاکروچ کافی پیش کی جا رہی ہے۔ جو نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کافی میں پسے ہوئے کاکروچ اور خشک یلو میل ورمز استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس انوکھی کافی کی قیمت 45 یوآن(تقریباً 6 ڈالر) ہے۔ جو رواں سال جون کے آخر میں متعارف کرائی گئی تھی۔ تاہم یہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہے۔
میوزیم انتظامیہ کے مطابق چونکہ یہ میوزیم کیڑے مکوڑوں سے متعلق ہے۔ تو اسی مناسبت سے یہ ڈرنک متعارف کرانا ایک قدرتی آئیڈیا تھا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس کاکروچ کافی کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جن میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت کی بھاری ٹریفک جرمانے ختم کرانے کیلئے انوکھی شرط
چینی ڈاکٹروں کے مطابق اس کافی میں شامل کیے جانے والے یلو میل ورمز پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ جبکہ کاکروچ پاؤڈر خون کی گردش بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
