بھارتی میڈیا نے تیجس طیارے کے حادثے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا۔
سابق بھارتی جنرل ریٹائرڈ بخشی اور ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ طیارے میں استعمال ہونے والا امریکی انجن ہے۔
ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ امریکا کی جانب سے انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاریوں پر براہ راست اثر ڈالا۔
ان کے مطابق تیجس طیارہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن سے چلتا ہے جس کی ڈلیوری میں مسلسل سستی نے مسائل کو جنم دیا۔
ارنب گوسوامی نے مزید یہ الزام بھی عائد کیا کہ امریکی حکومت نے جدید انجنوں کی بروقت ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے باعث بھارت کو دفاعی منصوبوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پروگرام کے دوران جنرل ریٹائرڈ بخشی نے بھی انہی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب طیارے کے انجن سے متعلق تکنیکی خامیاں ہوسکتی ہیں جنہیں امریکا نے بروقت دور نہیں کیا۔
ارنب گوسوامی نے دعوی کیا کہ ہم نے امریکا کو ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے تھے، ہمیں انجن 2 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔
بھارتی جنگی جہاز تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجسس گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
