وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ریلوے پراپرٹی کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، انہوں نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں پاکستان ریلوے خصوصاً علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو پاکستان ریلویز کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ”رابطہ” کے 7 ڈیجیٹل پورٹلز کام کر رہی ہیں، 56 ٹرینوں کو رابطہ پر منتقل کیا گیا ہے۔
54 ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ مزید 48 ریلوے اسٹیشنوں پر 31 دسمبر 2025 تک مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے 148 سرویلنس کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ریلوے اسٹیشنوں پر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔
ڈیجیٹل معیشت، خیبرپختونخوا قانونی فریم ورک متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا
ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹیڈ، پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی اور پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹینسی سروس کو بند کیا جا چکا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی مین لائین-ون کے کراچی-کوٹری سیکشن، اور مین لائین- تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، تہران، استبول ٹرین کا جلد آغاز ہو گا، قازقستان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریل منصوبے کے حوالے سے بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
