راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کو باضابطہ فعال کر دیا گیا، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوں گے۔
چیف ٹریفک افسر راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ٹریفک قوانین توڑنے پر اب خود کار چالان ہوں گے۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری ہوں گے، تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر ای چالان بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے انٹرا کورٹ اپیل کی آئینی عدالت میں سماعت کو چیلنج کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ منسلک ہے، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں سے ٹریفک انتظامات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔
