سردیوں کا موسم اکثر بہت سے لوگوں کے لیے گلے کی خراش اور جلن کا باعث بنتا ہے، سردیوں کی خشک ہوا، کم حرارت، ہیٹنگ سسٹمز اور کم نمی کے باعث گلے کے اندرونی جھلی کو خشک کر دیتی ہیں، جس سے وہ نازک ہوجاتی ہے اور آسانی سے جلن یا خراش کا شکار ہو سکتی ہے۔
1۔ گرم پانی اور نمک کا غرارے
نیشنل لائبریری آف میڈیسن (NLM) کی تحقیق کے مطابق گلے کی خراش کے خلاف چند سادہ مگر مؤثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر تقریباً ½ چائے کا چمچ نمک کو 1 کپ (240 ملی لیٹر) نیم گرم پانی میں ملا کر دن میں 2-3 بار غرارے کرنے سے گلے کی جھلی پر موجود انفلامیشن میں کمی آتی ہے۔
کھیرا کھانے سے موٹاپے اور شوگر کی بیماری پر کیا اثر ہوتا ہے؟
2۔ شہد:
شہد گلے کو نرم کرنے میں بے حد مفید ہے، یہ نہ صرف خراش اور کھانسی میں سکون فراہم کرتا ہے بلکہ قدرتی اینٹی بیکٹیریل اثرات گلے کے انفیکشن کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں، نیم گرم پانی یا ہربل چائے میں شہد ملا کر پینے سے اثرات مزید بہتر ہو جاتے ہیں۔
3۔ ادرک کی چائے
ادرک کی پتلی چائے پئیں یا ادرک کے ٹکڑے شہد کے ساتھ چبائیں یا نگل لیں، ادرک میں سوزش کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کی خصوصیات ہیں۔
4۔ لہسن:
لہسن میں قدرتی اینٹی مائکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو وائرل انفیکشنز کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔ بھنا ہوا یا کچا لہسن روزانہ معمولی مقدار میں استعمال کرنے سے گلے کی خراش میں سکون مل سکتا ہے اور انفیکشن کے اثرات کم ہو سکتے ہیں۔
بھارت: کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
5۔ گرم سوپ اور پانی
گرم پانی اور سبزیوں یا مرغی کے سوپ سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور گلے کی خراش جلد بہتر ہوتی ہے۔
6۔ بھاپ لینا
ایک باؤل میں گرم پانی لیں اور سر پر تولیہ رکھ کر بھاپ لیں۔ دن میں ایک بار 5-10 منٹ کے لیے کریں، یہ گلے کی جلن اور خشکی کم کرتا ہے۔
7۔ تھنڈا اور خشک کھانا کم کریں
شام کے بعدکھانے سے کونسی سنگین بیماریاں ہوسکتی ہیں؛ چونکا دینے والی تحقیق
سردیوں میں بہت زیادہ برف یا ٹھنڈا پانی پینے سے گلے کی خراش بڑھ سکتی ہے، اس لیے گرم مشروبات ترجیح دیں۔
