نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے، تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لئے خطرہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے،اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی ترجیح ہے،کچھ عناصر خطے کاامن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈار کی صدر پیوٹن سے اہم ملاقات، علاقائی تعاون مزید بڑھانے پراتفاق
جموں وکشمیر کا پرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرجنوبی ایشیا میں پائیدار امن کاقیام ممکن نہیں۔
غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونا چاہئے،سی پیک اور یورپی یونین گلوبل گیٹ وے کے ذریعے سبز اورڈیجیٹل کوریڈورز کو فعال کیا جائے۔
