پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کی وجہ سے بھارت 50 سال سے زائد عمر کے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان ٹیم کو دسمبرتک ویزے کی یقین دہانی نہ کرائے توعالمی کپ نیوزی لینڈ منتقل ہونے کا امکان ہے۔
فواد اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا بھرپوردفاع کرے گا اورتمام قانونی اورانتظامی تقاضے پورے کررہا ہے لیکن بھارت کی طرف سے ویزے کے اعلانات میں تاخیر کھیل کی منصوبہ بندی کومتاثرکر سکتی ہے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025،بنگلہ دیش بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
چیئرمین ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہوگی اور بھارت کو دسمبرتک ویزے کی یقین دہانی کرانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یقین دہانی نہ کرانے کی صورت میں عالمی کرکٹ کونسل کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کی میزبانی نیوزی لینڈ منتقل کردی جائے گی۔
فواد اعجاز نے زوردیا کہ کھیل کو سیاست سے دوررکھا جائے اورتمام ٹیموں کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ویٹرنز کرکٹ کے عالمی مقابلے شفاف اور کامیاب ہوں۔
