پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد صوبے کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق کین کمشنر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی باقی 12 ملوں نے کسانوں سے گنا خریداری اور کرشنگ شروع کر دی، چینی کی بازار میں نئی سپلائی آنے سے قیمتوں میں 10 روپے تک فوری کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔
پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا
واضح رہے کہ قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کرکے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔
