میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس کرنے سے وائرل ہونے والی عائشہ اظہر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ میٹرک میں تین بار فیل ہو چکی ہیں، چوتھی مرتبہ امتحان دینے پر وہ پاس ہوئیں۔
عائشہ اظہر وہ نوجوان سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو نومبر 2022 میں ایک شادی میں ڈانس کی وجہ سے اچانک شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ’دل یہ پکارے آجا‘ پر اُن کی پرفارمنس نے انہیں راتوں رات وائرل کر دیا اور اسی ویڈیو نے انہیں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پہچان دلائی۔
اب وہ ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اسکول کے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ پڑھائی میں مسلسل مشکلات کا شکار رہیں۔
ان کے مطابق ان میں پڑھائی کی صلاحیت کم تھی، اسی وجہ سے تین بار ناکام ہوئیں لیکن دوستوں کے اصرار پر امتحان دیتی رہیں اور بالآخر میٹرک مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
سشمیتا سین نے دل کی سرجری کے دوران انستھیزیا کیوں نہیں لیا؟ اداکارہ نے بتادیا
عائشہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب تعلیم جاری رکھنے کے بارے میں پراعتماد نہیں، کیونکہ وہ ماڈلنگ کو اپنا اصل جنون سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پڑھائی سے وقفہ لے چکی ہیں اور مستقبل میں اپنا وقت اور توانائی صرف اسی شعبے کو دینا چاہتی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو اس وقت ان کی عمر 14 برس تھی اور اب وہ 18 سال کی ہیں۔
View this post on Instagram
