راولپنڈی، پاکستان ٹی 20 تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 162/8 رنز بنائے، جس میں سکندر رضا نے 32 گیندوں پر 47 اور برائن بینیٹ نے 42 گیندوں پر 49 رنز سکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے جواب میں ٹیم محض 95 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان داسن شاناکا نے 25 گیندوں پر 34 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے۔
زمبابوے کے ریچرڈ نگاروا نے دو اور برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بریڈ ایونز نے تین وکٹیں لیکر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا،زمبابوے نے ابتدا سے ہی میچ پر گرفت قائم رکھی اور سری لنکا کو سکور بنانے کی اجازت نہیں دی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی
میچ میں زمبابوے کے سکندر رضا اور برائن بینیٹ کی بیٹنگ اور بریڈ ایونز کی بولنگ نمایاں رہی، اس فتح کے ساتھ زمبابوے نے سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
میچ کے دوران سری لنکا کی ٹیم کئی وکٹیں جلدی گنوا بیٹھی اور بڑے اسکور کا موقع ضائع ہو گیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو متاثر کیا۔
