مقامی بینکوں کی جانب سےگھروں کی تعمیرکےلئے قرضہ جات(home finance loan) کے اجراء میں اکتوبر2025کے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک (state bank of pakistan)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 215ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔
موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 201ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر1.3فیصد کی نمو ہوئی۔
گزشتہ مالی سال ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ،اسٹیٹ بینک
ستمبرمیں گھروں کی تعمیر اورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت کا حجم 213ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں بڑھ کر215ارب روپے ہوگیا۔
