لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق لاہور میٹرک بورڈ کے دوسرے سالانہ امتحانات 54 ہزار 756 طلبا نے شرکت کی۔ جس میں سے 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔
راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری کردی نتائج کے مطابق 23 ہزار 7 طلبا نے امتحانات رجسٹریشن کرائی۔ جس میں سے 22 ہزار 865 طلبا امتحانات میں شریک ہوئے۔ 7 ہزار 383 طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور نتائج میں کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔ جبکہ 15427 امیدوار امتحانات میں ناکام ہوئے۔
ملتان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات میں 16 ہزار 115 امیدواروں نے شرکت کی۔ جس میں سے 7 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہوئے۔
فیصل آباد میں سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری مرتبہ بھی ناکام ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد
سیکرٹری تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا۔ اور 20 ہزار 977 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، صرف 8 ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے۔
