بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہو گئیں۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو لازمی حاضری کا حکم دیتے ہوئے تمام وارنٹس اور جائیداد بحق سرکار ضبطی کا عمل ختم کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے احتجاج کیس کی سماعت کی، جج نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کی۔
جس چادر پر انڈا پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، علیمہ خان
اس کے علاوہ علیمہ خان نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی دی۔
عدالت نے 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کر دیا اور 26 نومبر کو دلائل طلب کر لیے۔
سرکاری وکیل نے وارنٹ منسوخی اور بینک اکاؤنٹس بحالی کی مخالفت کی تاہم عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے جاری تمام وارنٹس ختم کر دیے اور آئندہ سماعت پر پانچوں گواہان کو بھی طلب کر لیا۔
عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی
واضح رہے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
