کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 4 ہزار286روپے کمی سے3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت کو بریک نہ لگ سکا؛ آج بھی بہت بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ اس کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی طلب اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔
عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل خطرات، کساد بازاری، اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقع بھی ایک اہم عنصر ہے۔
دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی(Morgan Stanley) نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت آئندہ سالوں میں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
