وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے فل کورٹ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیلئے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کیا جائے گا۔
جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر
وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم 2 رکنی بینچ کرےگا،دو رکنی بینچ کےفیصلہ کیخلاف مقدمات کی سماعت کم از کم 3 رکنی بینچ کرے گا۔
سپریم کورٹ کے وکلا آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے۔
