بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مستقبل سے متعلق ماہر نجوم نے پیشگوئی سامنے آ گئی۔
ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سال 2026 سلمان خان اور شاہ رخ خان کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں لے کر آئیں گے۔ جبکہ سلمان خان کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہ رخ خان کی روحانی وابستگی اور منظم طرز زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
ماہر نجوم نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ سلمان خان کا وقت سازگار نہیں اور انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جبکہ سلمان خان فلموں میں کوئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دے پائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ شدید بحران کا شکار؛ بھارتی سینما کو کن نئے چیلنجز کا سامنا ہے؟
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک اور نجومی گیتا نجلی سکسینہ نے بھی سلمان خان کے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر مشکل سال کی وارننگ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کوئی نئی فلم ریلیز کرنے سے گریز کریں اور اگلے سال اس حوالے سے زیادہ محتاط رہیں۔
