سعودی عرب میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولین تھرو کے دلچسپ اور سخت مقابلوں کا وقت قریب آ گیا ہے۔
اس ایونٹ میں مجموعی طورپرسات کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم اور ابھرتے ہوئے اسٹار محمد یاسر بھی شامل ہیں، جو ملک کیلئے میڈل جیتنے کے پختہ عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پاکستانی ٹیم اس بار خاص طور پر پرجوش ہے کیونکہ ارشد ندیم کی فٹنس میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے جبکہ محمد یاسر بھی عالمی سطح پر اچھی کارکردگی کا تجربہ رکھتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں سے مضبوط تھرو کی توقع کی جا رہی ہے۔
شائی ہوپ نے برائن لارا کا ریکارڈ برابر کر دیا
جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، گیانا، ازبکستان اور نائیجیریا کے ایتھلیٹس بھی شریک ہوں گے، جس سے مقابلہ خاصا سخت اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
ایونٹ کے جیولین تھرو مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے شروع ہوں گے اور شائقینِ سپورٹس اپنے پسندیدہ ایتھلیٹس کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
