سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران4 خوارج ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک خوارج ہلاک ہوا،ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں بھی ایک خوارج ہلاک ہوا۔
خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
اسی طرح اسپین وام اور ذاکر خیل میں 2 خوارج مارے گئے ،ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
