اسلام آباد میں عالمی معیار کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد میچوں کے دوران ہونے والے ٹریفک جام کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے اس منصوبے کے لیے سیکٹر ڈی-12 کا انتخاب کیا ہے، جہاں دبئی طرز کا اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔ نیا اسٹیڈیم شہر سے دور ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا، تاکہ بین الاقوامی ٹیموں، آفیشلز اور مہمانوں کو اعلیٰ معیار کی رہائش فراہم کی جاسکے۔ ساتھ ہی جدید پارکنگ، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط لکھ دیا
ترقیاتی منصوبے میں دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے، جس سے اسلام آباد میں اسٹیڈیم نہ صرف کرکٹ کا مرکز بنے گا بلکہ بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی موزوں ترین مقام ثابت ہوگا۔
