اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بندش میں مزید توسیع کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
بھارتی مسافر اور ملٹری طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کر رکھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن کو 4 ہزار کروڑ کو نقصان
واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
