راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے پہلے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا۔
45 ای بسوں کے فلیٹ سے پوٹھوہار ریجن کی پہلی گرین پبلک ٹرانسپورٹ کی لانچنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اور شرکاء نے بھرپور نعرے بازی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کر الیکٹرو بس کا علامتی افتتاح کیا۔ اور راولپنڈی ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی تعداد 145 تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔ ضلع جہلم کی عوام کو 15، چکوال میں 15 اوراٹک میں بھی 15 الیکٹرو بسوں کا تحفہ دیا جائے گا۔
راولپنڈی ڈویژن کے عوام ماحول دوست، ائیر کنڈیشنڈ، سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس شاندار اور آرام دہ الیکٹرو بس میں سفر کریں گے۔ الیکٹرک بسوں کا 20 روپے کرایہ، طلبا، بزرگوں، خواتین اور اسپیشل پرسن کے الیکٹرو بس پر سفر بالکل مفت ہو گا۔
راولپنڈی شہر میں الیکٹرو بس کا روٹ ریلوے اسٹیشن سے ہمراہی بس ٹرمینل اور دوسرا روٹ فوارہ چوک سے کورال چوک تک ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مخالف کہتے ہیں کام تو ن لیگ کرتی ہے،کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے، مریم نواز
الیکٹرو بس راولپنڈی کا تیسرا روٹ صدر اسٹیشن سے منور کالونی اور چوتھا روٹ مریڑ چوک سے موٹر وے چوک تک طویل ہو گا۔
