ٹرمپ جونیئر ایرک نے زہران ممدانی کے بھارتیوں سے نفرت کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں زہران ممدانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بھارتی سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے اور ٹینک فراہم کریگا
ایرک نے زہران ممدانی کو سوشلسٹ، کمیونسٹ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے نیویارک شہر کی مضبوطی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ زہران ممدانی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ انتہائی بائیں بازو کی پالیسیوں سے بڑے امریکی شہر کمزور ہو رہے ہیں۔
ایرک ٹرمپ eric trump نے زہران ممدانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی دھارے سے ہٹ کر ایسے اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں جو نیو یارک کے مالی اور انتظامی ڈھانچے کیلئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ شہر کوحکومتی مداخلت پر مبنی تجربات کی نہیں بلکہ صاف سڑکوں، محفوظ ماحول اور مناسب ٹیکس سسٹم کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ زہران ممدانی zohran mamdani یکم جنوری سے میئر کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ نیویارک کی تاریخ کے پہلے مسلمان، پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے افریقی نژاد میئر بنیں گے۔
بھارتی ائیر لائن نے حکومت سے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کر دی
ٹرمپ جونیئر کی جانب سے کئے گئے دعوؤں پر انہوں نے باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، یاد رہے کہ نومنتخب میئر امریکی سیاسی مباحثے کا مرکزی موضوع بنے ہوئے ہیں۔
