اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لبنان پر پھر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا ، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت 37 آفیشلز کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے۔
دوسری جانب حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیدیا، حماس نے واضح کیا کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں گرفتار کرا دونگا، زہران ممدانی
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان پر حملے کر رہی ہے ،اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی لبنان کے جنوبی علاقے میں کار پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
