ماسکو، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر ایس سی او رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کے وفود بھی روسی صدر سے ملے، صدر پیوٹن نے تمام وفود کو خوش آمدید کہا اور خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
روسی صدر نے کہا کہ ایس سی او خطے کی مشترکہ ترقی، امن اور مضبوط معاشی روابط کے لیے اہم فورم ہے، جس کا کردار مستقبل میں مزید بڑھتا جائے گا۔
سعودی ولی عہد کی امریکا آمد، وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال
ملاقات کے دوران پاکستان اور روس نے دو طرفہ اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے توانائی، تجارت، علاقائی امن اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات کو خطے میں تعاون کے نئے امکانات کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
