کراچی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنسی 4 پیسے کم ہو کر 280.67 روپے پر بند ہوئی، اسٹیٹ بینک کی نگرانی اور مداخلت کے بعد مارکیٹ میں استحکام قائم رہا۔
تجارتی ماہرین کے مطابق ڈالرکی قیمت میں یہ معمولی کمی مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاری کے بہاؤ اور بین الاقوامی کرنسی کے اثرات کی وجہ سے ہوئی، انٹربینک میں ڈالرکی اتارچڑھاؤ پربرآمدات اوردرآمدات کیساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی اثر پڑتا ہے۔
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی معمولی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ تشویش کا باعث نہیں بنتیں، لیکن مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے تاکہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔
