پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی (shah mahmood qureshi)کا پتے کی پتھری کا آپریشن ہوگیا۔
زین قریشی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کی تکلیف تھی ،آج صبح پی کے ایل آئی اسپتال میں آپریشن ہوا۔
سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے اسپتال آمد، اہم گفتگو
انکے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی سرجری کامیاب رہی ۔یاد رہے پتے کی پتھری کے باعث شاہ محمود قریشی کو 31 اکتوبر کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کی3 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔
پراسکیوشن نے ایک بار پھر مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے،انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن ضمانت پر فیصلہ کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے ؟ عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
