فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھر پور خیرمقدم کیا۔
وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے۔ قرارداد مستقل جنگ بندی اور امداد کی بغیر رکاوٹ رسائی کی ضمانت دیتی ہے۔ جبکہ قرارداد حق خود ارادیت اور آزاد و خودمختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ قرارداد پر فوری عملدرآمد ہی غزہ میں معمولات زندگی کی بحالی یقینی بنا سکتا ہے۔ اور قرارداد پر فوری عملدرآمد بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے۔ جبکہ قرارداد کا نفاذ عوام کی جبری بے دخلی کو روکنے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد کا نفاذ مسلسل فوجی جارحیت کو تھامنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اور قابض افواج کا مکمل انخلا ہی تعمیر نو، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کی بنیاد بنے گا۔ قرارداد پر عملدرآمد دو ریاستی حل کو مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔
وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ قرارداد پر عملدرآمد ہر قسم کے الحاقی منصوبوں اور ناجائز توسیع کو روکنے کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ جبکہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی افغان حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز، ہیومن رائٹس واچ کی بھی حمایت
انہوں نے کہا کہ غزہ، مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس کو ریاست فلسطین کا لازمی اور ناقابل تقسیم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔
