اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (SBP-BSC) کی جانب سے 100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹ ویلفیئر پرائز بانڈز کی 52ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ قرعہ اندازی 17 نومبر 2025ء کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔
اس قرعہ اندازی میں مختلف کیٹیگریز کے خوش نصیب جیتنے والوں کے نمبرز درج ذیل ہیں:
پہلا انعام — 7,00,000 روپے
171732
دوسرا انعام — 2,00,000 روپے
239810
496333
989615
تیسرا انعام — 1,000 روپے
ماہرین کے مطابق پرائز بانڈز عام شہریوں میں نہ صرف بچت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ کم سرمایہ رکھنے والا بھی بڑے انعام کا حقدار بن سکے۔ 100 روپے مالیت کے بانڈز خاص طور پر عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔
پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا
یاد رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ہر ماہ مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوتی ہے، جن میں 100، 200، 750، 1500 اور اس سے بڑی مالیت کے بانڈز شامل ہیں۔ ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
